انتہا پسند ہندوؤں نے محمد شامی کی حمایت کرنے پر ویرات کوہلی کو نشانے پر رکھ لیا

560

نیو دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست اور محمد شامی کی حمایت کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آگئے ۔ آر ایس ایس کے غنڈوں نے بیٹی کیساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے کی دھمکی دیدی ۔

انتہا پسند ہندوؤں کا ماننا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو شکست محمد شامی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس معاملے پر مسلمان کھلاڑی کی حمایت کرنے والوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے جن میں ویرات کوہلی بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ کپتان کوہلی نے میچ ہارنے کے بعد محمد شامی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کھلاڑی سے مذہبی بنیاد پر نفرت کرنا قابل افسوس ہے ، پوری ٹیم محمد شامی کی حمایت کرتی ہے ۔

اس بیان کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ انوشکا شرما کو دھمکیاں دی جس میں کہا گیا کہ اُن کی 10 ماہ کی بیٹی کو قتل یا ریپ کا نشانہ بنا دیا جائے گا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، جس آئی ڈی سے کوہلی اور اہلیہ کو دھمکی دی گئی تھی وہ جنوبی بھارت سے چلائی جا رہی تھی لیکن اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی شہری پروفائل تصویر اور ذاتی معلومات آئی ڈی پر تبدیل کرکے خود کو پاکستانی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.