آصف زرداری کا طاہرالقادری کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

127

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون ، قائد منہاج القرآن کی خیریت دریافت کی ۔

آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پہلی آڈیو بک کی تکمیل پر مبارکباد بھی دی ۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی ٹیلیفون پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خیرت دریافت کی ۔ ترجمان منہاج القرآن کے مطابق بانی و قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کچھ عرصہ سے علیل تھے لیکن اب وہ روبہ صحت ہیں ۔

دوسری جانب ، لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے برسٹر علی ظفر پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ اعظم نزیر تارڑ پیش ہوئے ۔ عدالتی حکم پر برسٹر علی ظفر نے دلائل شروع کر دیے ، عدالت نے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.