حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

141

 

اسلام آباد : حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوگیا ہے ۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے  ہیں ۔ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔ بریک تھرو کا جلد اعلان  کر دیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور مذہبی جماعت کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات  ہوئے ۔ حکومتی وفد  کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کے وفد کی قیادت علامہ سعد رضوی نے کی ۔ حکومتی وفد علما و مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی کے علاوہ  اسد قیصر اور علی محمد خان  بھی شامل تھے۔

 

مذہبی جماعت کے وفد میں پیر ظہیرالحسن، ڈاکٹر شفیق امینی،مفتی غلام غوث ، انجنئیر حفیظ اللہ، علامہ فاروق الحسن،مفتی عمیر الازہری  شامل تھے ۔

 

حکومتی وفد اور مذہبی جماعت کے درمیان پہلا دور کامیاب رہا۔حکومتی وفد اعلی حکام سے مشاورت کے بعد دوبارہ مشاورت کیلئے پہنچا ۔حکومتی وفد نے مذہبی جماعت کے مطالبات پر اعلی حکام سے مشاورت کی۔ مذاکرات کی کامیابی کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.