طالبان رہنما کا افغانستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر ردعمل

191

کابل: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل میں ایک شعر لکھا ہے جس میں سبق بھی ہے.

انس حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں   وہ طفل کیا گرے گا جو گٹھنوں کے بل چلے۔ انہوں نے اس طرح اپنی ٹیم کو حوصلہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت پر افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی ہے جس میں  گرین شرٹس کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان نے اس طرح جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.