پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

76

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد ، 28 ہزار ، 441 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 658 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ، 12 لاکھ ، 71 ہزار ، 763 تک جا پہنچی ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار ، 690 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار ، 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.