وزیر اعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم سے متعلق زبردست پیشگوئی کر دی

135

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان افغانستان کے دلچسپ مقابلہ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح افغانستان کرکٹ ٹیم بہترین پرفارمنس دے رہی ہے یہ بہت جلد عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بنا لینگے ،مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل بھی روشن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان کرکٹ میچ کے بعد ٹیم پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ،ٹیم پاکستان کو مبارکباد کیساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جتنی تیزی سے افغانستان کرکٹ ٹیم آگے آئی ہے ایسا پہلے نہیں دیکھا، اس ٹیلنٹ کے ساتھ افغانستان کی کرکٹ کا مستقبل روشن نظر آر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.