ڈالر آج مزید 9 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ

99

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے اور ڈالر آج 9 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی ۔ 

 

ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باوجود ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 171 روپے 04 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

 

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 43221.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

 

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.51 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 567 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

 

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے فچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ سال تک امریکی ڈالر 180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.