آرمی چیف کی ولی عہد ابوظہبی سے ملاقات

137

 

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے  پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

 

پاکستان میں یواے ای کے سفارتخانے کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر بھی  گفتگو کی گئی۔ شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، ابو ظبی ایئر پورٹس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی اور ابوظبی کے ولی عہد دیوان کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروئی بھی ملاقات میں موجود تھے

تبصرے بند ہیں.