ستمبر 30 تک ویکسین نہ لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار ،حکومت اِن ایکشن 

219

اسلام آباد:30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آ گئی ،حکومت نے ایسے تمام افراد کیلئے شکنجہ تیار کر لیا جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لگوائی ،ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ معمولات زندگی بحالی کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے اور 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل ہے لیکن اب ہمیں اس وبا کے ساتھ جینے کا طریقہ سیکھنا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے ویکسینیشن کروانا لازمی ہے اور عوام پہلی ڈوز لگوانے کے28 دن بعد بلاتاخیر دوسری ڈوز لگوائیں۔

 

معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی ،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کی ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے ہروہ شخص جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم معمول کی زندگی کی طرف واپس جائیں اور اس کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرانا ہو گا۔

 

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کی ویکسی نیشن کے بعد یہ ممکن ہو سکتا ہے ہم معمولات زندگی کی طرف لوٹ جائیں اور پابندیوں سے بچنے کے لیے آپ کے لازمی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لگوا کر اپنا اور اپنے گھر والوں تحفظ یقینی بنائیں۔

 

تبصرے بند ہیں.