معروف اداکارہ کا خوشی کا دن ماتم میں بدل گیا ،ویڈیو وائرل 

124

نیویارک:معروف امریکی اداکارہ کا خوشیوں سے بھرا دن ماتم میں بدل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اداکارہ کا حلیہ بگڑ گیا ۔

امریکی اداکارہ  اور  ڈیزائنر نکول رچی کی سالگرہ کا 40 واں جنم دن ان کیلئے زندگی کا یادگار دن بن گیا جب ایک خوفناک حادثے نے اداکارہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ،سالگرہ کے کیک موم بتیاں بھجاتے وقت آگ اداکارہ کے بالوں میں لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس میں شدت آگئی ۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نکول رچی نے رواں ہفتے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی، بعد ازاں تقریب میں پیش آئے واقعہ کی خوفناک ویڈیوبھی اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے سامنے سالگرہ کا کیک بھی موجود ہے جس پر ان کی تصویر بھی لگی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب اداکارہ جھک کر موم بتیاں بجھانے میں مصروف تھیں اسی دوران آگ نے ان کے سنہرے گھنگریالے بالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اداکارہ نے فوراً دور ہٹتے ہوئے بالوں پر سے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہیں اسی کوشش کے دوران آگ مزید بڑھ گئی۔

تبصرے بند ہیں.