ٹیکس چور ہو جائیں ہوشیار !اب کوئی نہیں بچے گا ،نیا آرڈیننس آگیا 

169

اسلام آباد:اب کوئی ٹیکس چور نہیں بچے گا ،حکومت نے نیا آر ڈیننس جاری کر دیا ،آرڈیننس کے نفاذ سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ ختم ہوگیا ۔

حکومت کی طر ف سے جاری نئے ترمیمی ٹیکس آ رڈیننس کےمطابق ٹیکس سے متعلق غلط معلومات دینے والوں کو سخت سزائیں سنائی جائینگی ،جس کے مطابق ٹیکس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والے کو کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے ،آرڈیننس کے نفاذ سے نیب اور نادار کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی۔

ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا،نان فائیلر بنکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں،نیب کو بیس سال سے پرانے بند کئے گئے مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا۔

نیب کو او ای سی ڈی کے تحت ملنے والے آف شور ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کا حق حاصل ہو گیا ہے ،نان فائیلر پروفیشنلز کے لئے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فی صد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا ،پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاوٹنٹ، انجنیئر، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں ،کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر 25 ہزار روپے تک ڈیجٹیل ترسیلات کر سکتی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.