15 ستمبر کے بعد سکول کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا 

242

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے اور 15 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ آج صوبائی وزرائے تعلیم و صحت کانفرنس میں کیا جائے گا۔ 
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی اس کانفرنس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے۔آج دوپہر اڑھائی بجے شیڈول مذکورہ کانفرنس میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تعلیمی ادارے 15 ستمبر کے بعد کھولنے یا پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے 10 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروز بدھ تک بندھ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عوام اپنے گھروں پر رہیں اور محفوظ رہیں جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مزید کوئی فیصلہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.