وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کر دی

191

کراچی: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کر دی ، کہتے ہیں ایسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ملک میں ترقی کا عمل رکے ۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ، کہا سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چند ہفتوں میں لانچ کریں گے ۔ اعلان کیا کہ فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ، فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی ۔

سید امین الحق نے مزید کہا کہ موبائل کمپنیوں کو واضح کر دیا کہ بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہو ، اگر سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2100 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی ۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی کا ڈیٹا سینٹر ، این ٹی سی کے ساتھ منسلک نہیں ۔ این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ منٹ سے زائد کال پر ٹیکس بھی ختم کراوں گا ۔

تبصرے بند ہیں.