لاہور: کورونا کی چوتھی لہر مزید 101 افراد کی جان لے گئی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں 3 ہزار 559 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.63 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 678 ہوچکی ہے ۔
دوسری جانب محسن پاکستان ، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت ناسازہو گئی ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملٹری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.