دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھرکی تصاویر ہیں ،قابل اعتراض کیا ہے؟ قاسم علی شاہ

711

لاہور :  معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر وضاحت دے دی ہے۔  قاسم علی شاہ کی چند نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ۔

 

یوٹیوب پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں قاسم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر میری ذاتی اور گھر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، ان کے ساتھ تبصرے پڑھ کر میں اور فیملی ہنس ہنس کر پاگل ہوگئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھاکہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور تین چار سال پرانی ہیں، یہ میری تصاویر موبائل ٹھیک کروانے گیا تھا وہاں  سے چوری ہوئیں اور پھر لیک کردی گئیں۔ اس دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔

 

قاسم شاہ کا کہنا تھاکہ گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھر کے اندر کی تصاویر میں قابل اعتراض کیا ہے؟ ان تصاویر پر جو تبصرے کیے جارہے ہیں، ان میں عوام کو انتظار کرایا جارہا ہے کہ مزید تصاویر بھی آنی ہیں۔

 

مزید تصاویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ میری مزید تصاویر فیملی کے ہمراہ آسکتی ہیں کیونکہ یہ لیک ہوئی ہیں، میری ایسی کوئی نازیبا تصاویر نہیں آئیں گی۔ ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی ہے اور آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائے گا کہ یہ حرکت کس نے کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.