کابل: طالبان کے افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی آنے کے بعد افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔
ادھر افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف آف سٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کیا۔
یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.