لاہور: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے نواسےزوریز ملک نے ماڈل علیزے گبول سے دوسری شادی کر لی ،دونوں نے چھ ماہ قبل ترکی میں نکاح کیا تھا ۔
نیونیوز کے مطابق ملک ریاض کے نواسے زوریز ملک اور ماڈل علیزے گبول کی شادی پر فیملی میں اختلافات بڑھ گئے ۔ زوریز ملک کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی ہیں ۔زوریز ملک اور ماڈل علیزے کا نکاح چھ ماہ قبل ترکی میں ہوا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض زوریز ملک کی دوسری شادی کے سخت خلاف تھے ۔ زوریز ملک کی پہلی شادی ان کی خالہ کی بیٹی زینب ملک سے انجام پائی تھی ۔
یاد رہے کہ ماڈل و اداکار علیزے زوریز ملک سے دس بارہ سال بڑی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.