دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بچوں کو عالمی وبا کورونا کی ویکسین لگوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں تین سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو چین کی بنائی گئی سائنو فارم ویکسین لگائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کا فیصلہ مکمل کلینکی تحقیق اور جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
یو اے ای میں سائنو فارم ویکسین کا 900 بچوں پر کلینکل ٹرائل کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق عرب ریاست میں بچوں کے اندر مدافعاتی نظام دیگر ممالک کے بچوں سے قدرے بہتر ہے جب کہ 12 سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تقریبا 9.9 ملین آبادی کے 78.95 فیصد کو ایک ویکسین کی خوراک ملی ہے جب کہ 70.57 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.