گوجرانوالہ: دن دیہاڑے دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

163

گوجرانوالہ: دن دیہاڑے ونیہ والہ سے دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
دو سالہ عبدالہادی گلی میں تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار اٹھا کر لے گئے ۔ مبینہ اغواء کاروں کے بچہ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کرلی ۔
فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار نقاب پوش دو اغواء کاروں کو بچہ لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
کمسن بچے کے والد سرفراز نے تھانہ اروپ پولیس کو درخواست دے دی ہے ۔ تھانہ اروپ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.