پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے

166

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 103 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وبا کے 46 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے ، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8 عشاریہ 47 فیصد رہی ۔

مختلف ملکوں میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار 964 ہوگئی جبکہ اموات 28 لاکھ 73 ہزار 660 ہوگئیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی وبا سے متاثر 10 کروڑ 66 لاکھ 96 ہزار 410 افراد صحت یاب ہوچکے ۔

ادھر بنگلا دیش میں عالمی وبا کی پابندیوں پر عمل درآمد کرانے پر پولیس کے خلاف پُرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں صرف ایک روز کے دوران سامنے آنے والے 1 لاکھ 3 ہزار 558 کیسز نے پورے ملک کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جس کے بعد ملک میں وائرس کے شکار شہریوں کی تعداد 12.59 ملین تک جا پہنچی ہے ۔

انڈیا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ایک روز میں عالمی وبا سے 478 اموات سامنے آئیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 101 ہو چکی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر امریکا 30 ملین مریضوں کے ساتھ پہلے ، برازیل 13 ملین کیساتھ دوسرے جبکہ انڈیا تیسرے نمبر پر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.