پنجاب: ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کا اختیار

86

لاہور: حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے تحت 30 دن تک یہ دفعہ لگا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک اس دفعہ کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے، جبکہ 90 دن سے زائد کے لیے یہ اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.