اسلام آباد:چینی وزیرِاعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے،چینی وزیرِاعظم لی کیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِاعظم لی کیانگ کے ہمراہ وزارتِ خارجہ، تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے اعلیٰ افسران اور وزرا شامل ہوں گے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِاعظم لی کیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جہاں وہ پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے,دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیرِاعظم لی کیانگ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیرِاعظم لی کیانگ کا دورہِ پاکستان اور چین کی جانب سے "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کا اظہار ہے۔
تبصرے بند ہیں.