کراچی:میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مدھوبالا کو 26 نومبر 2024 کو سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔ کے ایم سی اور فورپاز کے ڈاکٹر عامرخلیل نے اس حوالے سے تمام انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ہتھنی مدھوبالا کی ٹریننگ کا سیشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے، ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی ٹرینرز کی زیر نگرانی کی جائیگی۔
تبصرے بند ہیں.