سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ

90

کراچی :صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد   سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا۔  10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب   عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

تبصرے بند ہیں.