کراچی :کراچی میں آج بھی گرمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں اور مضافات میں بادل بنے اور مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
شہر میں موسم کی صورتحال آج بھی کل جیسی ہی رہی، صبح سے گرمی کا پارہ چڑھا رہا جو دوپہر تک 37 ڈگری سے 39 ڈگری تک گیا۔
بعدازاں کل کی طرح شہر کے شمال اور شمال مشرقی حصے پربادل بنے اور مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں۔
کراچی میں آندھی کے دوران شاپنگ سینٹر کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق
اورنگی ٹاؤن، شاہراہ فیصل،کارساز، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کے بعد شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب اور ڈالمیا روڈ پر برساتی پانی جمع ہوگیا۔
ڈرگ روڈ کے قریب دو مسافر بسیں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹکرا گئیں جس سے چار افراد زخمی ہوئے، حادثے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
ماہرین موسمیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ سندھ کا تیسرا گرم مہینہ ہے، اس دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہتا ہے، لیکن اس بار آندھی اور بارش کا ہونا معمول سے ہٹ کر ہے۔
تبصرے بند ہیں.