ملتان ٹیسٹ : جوروٹ کی شاندار ڈبل سنچری سے پاکستان کی برتری ختم

98

ملتان : ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے چوتھے دن کے کھیل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کی برتری ختم کر دی ہے،  تین وکٹوں کے نقصان پر 567 رنز بنا لئے ہیں۔

 

انگلینڈ کی پاکستان کے خلا ف پہلی اننگز میں بیٹنگ جا ری ہے ۔ مہمان ٹیم نے کھیل کا آغازکیا تو اس کے تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز تھے۔

 

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کی برتری ختم کر دی ہے، انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 567 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان پر 11 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔

 

میچ میں جو روٹ 176 اور ہیری بروک نے 141 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا، جوروٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

 

جو روٹ 217 رنز اور ہیری بروک 174 رنز کے ساتھ اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.