بھارت بنگلہ دیش کرکٹ سیریز :ہندوستانی آئی بی کا مکارانہ تھریٹ ، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ؟

8

اسلام آباد:ہندوستانی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔تھریٹ الرٹ میں بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عالمی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ”فتح کے دعوے“ کو خطرے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھریٹ الرٹ اور اس میں دی گئی وجوہات بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہیں۔کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلہ دیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟،کیا ہندوستان ایک پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟کیا بنگلہ دیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟ کیا سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گی دھمکیاں موجود نہیں؟۔

کیا حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش میں ہندووں کے مارے جانے  کا وسیع پروپیگنڈا نہیں کیا؟کیا یہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ اب دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلہ دیشی ٹیم پر حملہ کرنے کی ترغیب  نہیں دے رہا ہے؟۔
تھریٹ الرٹ کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلہ دیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟.

کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔کیارابنگلہ دیش میں اپنی شرمناک شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی منصوبہ بنا رہی ہے؟۔کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی؟۔

تبصرے بند ہیں.