آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

68

اسلا م آباد:وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چینی قیادت اور عوام کو چین کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کایوم تاسیس مشترکہ طور پر مناناخوش آئند ہے، چین نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔انکا کہنا تھا کہ چین نے علاقائی اور عالمی امن کےلیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا۔ پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹی بی روابط بڑھیں گے، سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.