دوسرا ویمنز ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13رنز سے شکست دے دی

75

ملتان:  دوسرے ویمنز ٹی 20 کرکٹ میچ  میں پاکستان نے  جنوبی افریقہ  کو شکست دے دی۔

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

 

پاکستان ویمنز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے 45، کپتان فاطمہ ثناء نے ناقابلِ شکست 37 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 29 جبکہ سدرا امین نے 28 رنز اسکور کیےجبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیومی سیکھو نے 2 سیون لیوس اور انیری ڈرکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے سیون لیوس نے ناقابلِ شکست 53، کپتان لورا وولوارڈٹ نے 36 اور چولی ٹیریون نے ناقابلِ شکست 30 رنز سکور کیے۔ پاکستان ویمنز کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

دوسری جانب پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء دوسری اننگز میں زخمی ہوگئیں۔ ان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کی جیت کے بعد 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے سیریز کا پہلا میچ 10 رنز سے جیتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.