گوجرہ : گوجرہ میں ٹریلر بےقابو ہو کر سڑک کنارے ٹکرانے سے 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گوجرہ میں جھنگ روڈ پر پل آدا کے قریب جھنگ سے گوجرہ جانے والا ٹریلر حادثے کا شکار ہوا، ٹریلر بے قابو ہوکر سڑک کنارے مہندی کے فنکشن میں جاگھسا۔
حادثے میں 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ۔
حکام کے مطابق مرنے والوں میں 6سالہ نمرہ،10 سالہ نشاء،عاصمہ اور یاسمین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فرزانہ،یاسمین،عاصم،نسیم،ثناء،حسن،جاوید اور رخسانہ شامل ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.