چین کی مدد سے پاکستان میں سب سے بڑے 1200 میگاواٹ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع

73

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین چشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بنائے گا۔

 

پاکستان ایٹمی کمیشن کے چئیرمین  ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے  جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کے موقع پر چین کے ساتھ آئی اے ای اے کی 40سالہ شراکت داری مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730 میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا ہونے لگے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ایٹمی بجلی گھر پیراڈائز پوائنٹ ساحل سمندر پر سستی اور شفاف بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چشمہ کے مقام پر 320اور 320میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے دو اور 340‘  340میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے مزید دو ایٹمی بجلی گھر شفاف اور سستی بجلی بنا کر قومی گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔

 

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکر تے ہو ئے مزید کہا کہ چشمہ کے مقام پر چین کی معاونت سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس طرح چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730میگا واٹ بجلی سستی اور محفوظ پیدا ہونے لگے گی۔

تبصرے بند ہیں.