جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی یاد میں مرکزی تقریب,وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک

43

راولپنڈی :جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب  میں  شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع و شہداء کی خصوصی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔

یوم دفاع پر ہونے والی خصوصی تقریب میں  شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 

وزیراعظم اور آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی، وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے اہلخانہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

 

وفاقی وزراء کی شہداء کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقاتیں، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

 

 

 

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا کہ معرکۂ ستمبر میں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.