شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام ،گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایاجائے گا
لاہور:پولیس نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ان افراد کی فہرست ڈی سی لاہور کو بھجوائے گی۔ ذرائع کامزید کہنا ہےکہ تھری ایم پی او کے احکامات ملنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
اس گینگ وار میں اب تک ٹیپو ٹرکاں والا میر بالاج احسن شاہ اور جاوید بٹ نشانہ بن چکے ہیں ۔ڈی سی سے تھری ایم پی کے احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.