فتنہ برپا کرنے والوں کی سرکوبی کریں گے،ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ،ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے:آرمی چیف

26

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فتنہ برپا کرنے والوں کی سرکوبی کریں گے،ملک دشمنوں کو  جہاں پائیں گے ،ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

 

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر   نے یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب  میں کہاقومی یک جہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے ۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شہ پر فساد فی الارض  برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی ،ملک دشمنوں کو جہاں جہاں پائیں گے ،ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں ،یہ نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے ،قومی یک جہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں ،افواج اور عوام کے درمیان دل کا رشتہ ہے ،قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.