ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ, حکومت کو خبردار کردیا گیا

54

اسلام آباد: پاکستان کی آئل ریفائنریوں نے حکومت کو صاف الفاظ میں خبردار کردیا ہے کہ اگر درستی کے اقدامات نہ کئے گئے تو ملک میں ایند ھن سپلائی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا ، جن میں پارکو ، پی آر ایل ، این آر ایل، سی پی ایل، شامل ہیں ۔

 

ریفائنریوں کے مطابق اس وقت ملک میں ڈیزل کا 50 روز سے زائد کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اگر مزید ڈیزل درآمد کیا گیا تو آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کے اندر ڈیزل سپلائی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا۔

 

سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں ریفائنریوں نے ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پر احتجاج بھی کیا  جو کہ 7 لاکھ 70ہزارٹن تک جا پہنچا ہے اوروہ 50 دنوں سے زائد کی طلب پوری کرنے کےلیے کافی ہے۔

 

دریں اثناء آئل کمپنیز ایڈ وائزری کونسل (او سی اے سی ) نے بھی اوگرا کو خط لکھا ہے جس میں ڈیزل کا وافر ہونا اور او ایم سیز کو مزید ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت دینے سے کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ ملک میں ڈیزل فراہمی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا ۔ اور پی او ایل مصنوعات کی دستیابی کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.