پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

28

یوگینڈا : پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق   واقع کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ان پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگائی۔

 

واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے جن میں سے بعض کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.