پاکستان کرکٹ ٹیم کے  وائٹ بال ہیڈ  کوچ  گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

45

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے  وائٹ بال ہیڈ  کوچ  گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے ۔

 

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن  جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں ۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ  چیمپئینز ون ڈے کپ کے میچز کے دوران فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کھلاڑیوں کی کارکردگی  مانیٹر کریں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے۔انہیں  چیمپئینز ٹرافی سے قبل مضبوط ون ڈے اسکواڈ ترتیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

 

گیری کرسٹن  پی سی بی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بلائے جانے والے  کنیکشن کیمپ میں بھی شریک ہوں گے  جبکہ  ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

تبصرے بند ہیں.