ملتان :جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
مہمان ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچی جہاں پر ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آج ساڑھے تین بجے انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.