بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش، قومی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی

41

راولپنڈی :بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6وکٹ سے شکست دےکر  سیریز  دو صفر سے اپنے نام کردیا ۔

میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی نہ بیٹنگ چلی اور نہ بولنگ اور نہ ہی فیلڈنگ نے ساتھ دیا۔

 

 

بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

 

 

بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔

 

 

اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔

 

 

سرجری ہوئی نہ بڑے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر، پاکستانی بیٹرز کھیلنا ہی بھول گئے

اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا۔

 

اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.