اسلام آباد، کراچی :منکی پاکس کی روک تھام کے لیے ایئر پورٹس پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی اے اے نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور مقامی حکام کے دوران کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے، ایئر پورٹس پر ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں کے عملے کو ماسک اور دستانے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسافروں اور ان کے سامان کے ساتھ آنے والے عملے کو سینیٹائزر کی سہولت فراہم کی جائے۔ بیت الخلا اور کاؤنٹرز کو جراثیم کش ادوایات کے ذریعے صاف کیا جائے، بین الاقوامی مسافروں کے تمام سامان کا جراثیم سے پاک کیا جائے۔
منکی پاکس سے بچائو کے لیے مشتبہ مسافروں کو آئیسولیشن کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ تمام لاؤنجز میں صفائی اور جراثیم کش ادوایات کا سپرے کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.