انٹرنیٹ بند کیا گیا نہ سست، وی پی این کے زیادہ استعمال سے رفتار متاثر ہوئی: شزہ فاطمہ

28

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے  آئی ٹی  شزہ خواجہ فاطمہ کاکہنا تھا کہ  انٹرنیٹ بند کیا گیا نہ سست، وی پی این کے زیادہ استعمال سے رفتار متاثر ہوئی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ملک میں انٹرنیٹ بند کیا گیا نہ ہی اس کی رفتار سست کی گئی، وی پی این کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اس کی رفتار پر متاثر ہوئی ہے۔

ان کامزید کہناتھا کہ   ایس آئی ایف سی کےتحت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔  تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود آئی ٹی ڈیمانڈ پوری کی گئی، 60 ارب کا بجٹ دیا گیا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ 4 ارب سے زائد بچوں کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، میٹا، اور دیگر کمپنیوں کی مدد سے نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو آئی ٹی پارکس، ایک اسلام آباد اور ایک کراچی میں بنانے جارہے ہیں، اسلام آباد آئی ٹی پارکس 10 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسب سے زیادہ آئی ٹی کی برآمدات ہوئیں، آئی ٹی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا، شہباز شریف نے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا، کوشش ہے کہ جلد سے جلد وفاقی حکومت کو پیپرلیس کیا جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ  ڈیجیٹل سکلز میں 45 لاکھ سے زائد بچوں کا اندراج ہوچکا، پاکستان نے پہلی بار ’میٹا‘ کے اے آئی عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی پالیسی بہت جلد منظر عام پر آئے گی، سیمی کنڈیکٹر کی پالیسی پر بھی کام کیا جارہا ہے، 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی بہت جلد ہوگی، انٹرنیٹ کو بہتر بنانے کے لیے 4 نئی کیبلز لائی جا رہی ہیں، جب کیبلز آجائیں گی تو پاکستان میں انٹرنیٹ معیاری سطح پر ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.