ماسکو :روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
7.2 شدت کے طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھیلوگو ں میں خوف و حراس پیدا ہو گیا ، حکام نے سونامی کے خطرے کی وارننگ بھی جاری کر دی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے شمالی ساحلی علاقوں سمیت پیٹروپاولوسکی کمچٹکا نامی شہر اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا۔ جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے اس شہر میں زیادہ محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی۔ طاقتور زلزلے کے جھٹکے 100 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق طاقتور زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔
مقامی ایمرجنسی اتھارٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ زیادہ تر آفٹر شاکس ناقابل فہم ہیں۔ لیکن ہم پوری طرح الرٹ ہیں۔
تبصرے بند ہیں.