مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس: بلڈر کے خلاف کوئی خبر نہیں چلے گی، ایسے مافیا سے مقابلہ کیلئے ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں،  چیف جسٹس کے ریمارکس

84

اسلام آباد:  چیف جسٹس  قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بلڈر کے خلاف کوئی خبر نہیں چلے گی اور ایسے مافیا سے مقابلہ کیلئے ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس قاضی کی سربراہی میں کی۔  عدالت نے کیس کی سماعت  کے دوران پائن سٹی کے مالک کیپٹن   ریٹائرڈصدیق انور کو فوری طلب کرلیا۔

 

سماعت کے دوران 190 ملین پاؤنڈ کیس کا بھی  تذکرہ ہوا،،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 190 ملین پاونڈ والا بھی بلڈر ہی تھا، بلڈر کے خلاف کوئی خبر نہیں چلے گی، ہم نے حکم دیا تو عدالت کو گالیاں دی گئیں،  ایسے مافیا سے مقابلہ کیلئے ہمارے پاس کوئی میڈیا ٹیم نہیں ہے۔

 

چیف جسٹس کا مزید کا کہنا تھا ہم نے تو صرف عوام کا پیسہ واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا، فارن حکومت نے پیسہ واپس کیا ہم نے اس کو لوٹا دیا، مستقبل میں وہ ملک کیا سوچے گا؟ وہ ملک سوچے گاان کو پیسہ دو یہ واپس اسی شخص کو دیتے ہیں۔

فائزعیسیٰ  کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی اس کیس کو دبا دیا گیا، پیسہ کا معاملہ ہے لیکن کوئی احتساب نہیں کر نا چا ہتا۔

تبصرے بند ہیں.