لاہور ہا ئی کورٹ ،پی ٹی آ ئی کو مینار پا کستا ن میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا اقدا م چیلنج

33

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آ ئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا ڈپٹی کشمنر کا اقدام چیلنج ۔ ہائیکورٹ  نے تحریک انصاف کو 14 اگست کو  مینار پاکستان  کی جگہ کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دینے کی ہدایت کر   دی .

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔ پی ٹی آ ئی وکیل نے کہا کہ ناصر باغ یا موچی دروازے پر جلسہ کی اجازت دے دیں. عدالت نے اس بارے میں متعلعہ حکام کو درخواست دینے کی ہدایت کی. سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں نے کئی بار سیاسی اجتماع کی اجازت دی.

 

پنجاب حکومت کے وکیل کاکہنا تھا کہ  14 اگست کو صرف سیاسی سرگرمیوں کی اجازت  نہیں دی گئی ہے ، پنجاب میں سیاسی اجتماع پر پابندی ہے ۔اس کے سا تھ امن و امان کا مسلہ بھی ہے. وکیل نےمزید بتاتےہوئے  قانون بھی پیش کیا جس کے تحت حکومت کو کسی جلسہ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار ہے.

 

سرکاری وکیل نے بتایا کہ 14اگست کے موقع پرپارک اینڈہارٹی کلچر اتھارٹی( پی ایچ اے )خود منیار پاکستان پر تقریب  کر رہی ہے ۔عدالت  نے ڈی سی لاہور کو  نئے مقام پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

تبصرے بند ہیں.