"سب سے پہلےآپ بس آرام کریں اور تھوڑا سا وقفہ لیں”،مشی خان کا خلیل الرحما ن قمر کو مشورہ

83

"سب سے پہلےآپ بس آرام کریں اور دور تھوڑا سا وقفہ لیں”،مشی خان کا خلیل الرحما ن قمر کو مشورہ

لاہور: اداکارہ مشی خان نے خلیل الرحمان قمر کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم مشورہ دے ڈالا۔ مشی خان نے انسٹا گرام پر اس حوالےسے باقاعدہ ویڈیو شیئر کی ہے اور اس میں خلیل الرحما ن قمر کو مشورہ دیا ہے۔
مشی خان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت خوفناک ہے۔ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ کچھ ایسا تھا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ مشی خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص سے جسے جانتے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں، سے ملنے کا کیسے سوچا، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کسی نامعلوم شخص سے ملنے سے پہلے کیوں نہیں سوچا۔
مشی خان نے مشورہ دیا کہ، اب جب کہ ایسا ہو چکا ہے، توآپ کو چاہیے کہ اب محتاط رہیں۔ اب خلیل صاحب، آپ کو پوڈ کاسٹ میں نہیں جانا چاہئے، آپ کو پہلے سے پیچیدہ صورتحال کو اورپیچیدہ نہیں بنانا چاہئے، آپ کو آرام کرنا چاہئے، آپ کوبراڈ کاسٹرز کو کچھ وقت کے لئے منع کرنا چاہئے. سب سے پہلےآپ بس آرام کریں اور اس سب سے دور تھوڑا سا وقفہ لیں. ابھی انٹرویو دینے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ میں سب سے یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اجنبیوں سے مت ملو اور اپنے آپ کو ڈیٹنگ میں مت ڈالو۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

تبصرے بند ہیں.