اسلام آباد:پانی کی بلند سطح ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھول دئیے گئے۔
دارالحکومت میں گزشتہ رات ہوئی موسلا دھار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد
ضلعی انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا۔راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے سے قبل اطراف کی آبادیوں کو الرٹ کرنے کےلئے سائرن بھی بجائے گئے۔
احتیاطی تدابیر میں کہا گیا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ندی ، نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائےگی۔
تبصرے بند ہیں.