لاہور:چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔
محسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی پراجیکٹ کے معائنے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو ہے، اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں سلمان نصیر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی،کپتانوں کے حوالے سے فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے۔
ان کا مزید کہاتھا کہ میں نے ان پر معاملات چھوڑے ہوئے ہیں، 22 ستمبر کو ایک ورکشاپ میں سب کو بلایا ہے تمام لوگ اپنے مشورے دیں گے اس کے بعد فیصلے ہوں گے،مجھے پتہ ہے کہ غلطی کہیں بھی ہو آنا مجھ پر ہے،ٹیم اچھا نہ کھیلے سلیکشن کی غلطی ہو یا کوچ کی ہارنے کے بعد سب مجھ پر پڑنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، چئمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی۔
قذافی سٹیڈیم کی بات کرتے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتےمیں ایک ایک ایک فلور مکمل ہو گا ، پویلین اسٹیل کا ہو گا 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی ، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہو گا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا ،قذافی سٹیڈیم کے پورے انکلوژر ز نئے بنیں گے ۔
پنڈی سٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا ، پنڈی اسٹیڈیم کی ایسی حالت نہیں کہ اس پر تعمیراتی کام کیا جائے ،ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام مکمل کیا جائے گا کراچی میں تیزی سے کام شروع ہے ، اسلام آباد میں دبئی سٹیڈیم کی طرز پر نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا ، قذافی سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہو گا ،انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا بورڈ کو ریونیو ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی کامزید کہناتھا کہ پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی کوئی ٹیسٹ باہر نہیں ہو گا ،لاہور: ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں،انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوئی ایشو نہیں۔
تبصرے بند ہیں.