عمر ایوب پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی

130

اسلا م آباد:پی ٹی آئی رہنما  عمر ایوب  پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی    ہوگئے۔

عمر ایوب کا استعفیٰ بانی پی ٹی آئی نے منظور کرلیا ہے۔ اس بارے میں عمر ایوب کاکہنا ہے کہ  بانی چیئر مین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا۔

ا نہوں نے کہاکہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا ،میں بانی چیئر مین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  میں  نے اس سے پہلے بھی 22 جون کو استعفی دیا لیکن استعفی منظور نہ کیا گیا ۔میں بطور ورکر پی ٹی آئی  اور بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

تبصرے بند ہیں.