کیلیفورنیا:ملالہ یوسفزئی نے بطور ہالی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا، فلم کا ٹریلرریلیز کردیاگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سو کم اور اے 24 کی بالی وڈ دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیاگیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ہالی ووڈ فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کیا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک کورین خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو تمام خطرات کے باوجود خوراک کی تلاش میں بغیر آکسیجن کے سمندر کی تہہ تک پہنچ جاتی ہے، اور تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھتی ہے۔فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔
ملالہ یوسفزئی بطور پروڈیوسر اس دستاویزی فلم کو ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشن کے بینر تلے بنا رہی ہیں، جبکہ انکے ساتھی پروڈیوسرزمیں سوکم، ایریکا کین، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گوبھی ہیں۔ پیریا توریس ایریکسناس کی ایگزیٹیو پروڈیوسر ہیں۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔
تبصرے بند ہیں.