انگلش ٹیم کو دھچکا، فاسٹ باؤلر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے آؤٹ

24

لندن: انگلش ٹیم کے  فاسٹ باؤلر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے  آؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ مارک ووڈ کو رواں سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

 

فاسٹ باؤلر نے تکلیف مینج کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مارک ووڈ کی دائیں کہنی  سٹریس انجری  کا شکار ہے۔

 

ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلئے پر امید ہیں۔

تبصرے بند ہیں.